سفارش پر یقین نہیں رکھتی، ماڈل و اداکارہ افراء خان

      سفارش پر یقین نہیں رکھتی، ماڈل و اداکارہ افراء خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبزانڈسٹری میں سفارش پر نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر کامیابی کی خواہاں ہوں۔ان خیالات کااظہار ماڈل واداکارہ افراء خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ماڈل فیشن شوز میں ریمپ واک کے ساتھ متعدد معروف برانڈز کے لئے ماڈلنگ کی، اب بطور اداکارہ بھی کیرئیر شروع کردیا ہے۔ افراء خان نے کہا کہ ایک معروف ٹی وی پروڈکشن نے اپنی ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار کے لئے سائن کیا ہے جس کی دیگر کاسٹ فائنل ہوتے ہی سیٹ کی زینت بن جائے گی۔
۔ افراء خان نے کہا کہ آفرز تو بہت ہیں مگر میں صرف منتخب پراجیکٹ کروں گی کیونکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں افراء خان نے کہاکہ ٹی وی کے علاوہ اگر کوئی اچھا فلمی پراجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

مزید :

کلچر -