مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے،شاہدہ منی

مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے،شاہدہ منی

  

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیا پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ  شاہدہ منی نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کی مدد کے لئے دوسرے لوگوں کو ترغیب دینی چاہیے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران مدد کرتے ہوئے فوٹو سیشن اور ویڈیوز بنانے کا جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ قطعی درست نہیں تھا۔ کسی سے مدد طلب کرنا یا وصول کرنا اتنا آسان نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں، جو شخص غربت کے نام پر امداد وصول کر رہا ہوتا ہے کوئی اس کے اندر جھانک کر دیکھے توانسان کا دل پھٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ سفید پوش طبقے کے لئے کسی پروگرام کا اعلان کریں بیشک ان کے لئے محدود رقم کی قرضہ سکیم لائی جائے۔

 جو ان سے بغیر سود اقساط میں واپس لئے جائیں۔شاہدہ منی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثرہو اہے لیکن حکومت کی جانب سے اس طبقے کی مدد کیلئے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -