موسیٰ خان اپنی نئی فلم”یاریاں "کی شوٹنگ میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل موسیٰ خان اپنی نئی فلم”یاریاں "کی شوٹنگ میں دن رات مصروف ہیں جوان دنوں پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ڈائریکٹر ظہیر یاسین کی اس فلم میں موسیٰ خان کے ساتھ ساتھ نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے۔ اس حوالے سے موسیٰ خان کا کہنا ھے کہ ڈائریکٹر ظہیر یاسین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ظہیر یاسین ایک سینئر ڈائریکٹر ھیں مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا میری یہ پہلی پنجابی فلم ہے۔فلم بین اس فلم کو بہت پسند کریں گے۔ اس فلم میں میرے ساتھ دوسرا ہیرو عبدالوہاب رومی ہے اور ہیروئین شہرل ضیا اور آ منہ ملک ھیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں شفقت چیمہ،آمنہ ملک۔ طوبیٰ، حنا خان، سجاد خان،ہنی، کومل،یاسمین، جاوید میٹھا،صائمہ،عبدالجبار، سیفی اور ممتاز خان شامل ہیں۔