ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویمن ونگ کے زیر ویمن نمائشی ہاکی میچ اہتمام آج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میچ میں فاطمہ جناح الیون اور رعنا لیاقت الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ترجمان نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ ہم ہاکی میچ کا انعقاد کررہے ہیں اور طویل عرصہ کے بعد ہاکی کھیل کا آغاز ہورہا ہے اس حوالے سے کھلاڑیوں میں بھی بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن مستقبل میں بھی ایسے مزید میچز منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔