مائیکل وان کو ساتھمپٹن ٹیسٹ بھی نتیجہ خیز نظر آنے لگا

    مائیکل وان کو ساتھمپٹن ٹیسٹ بھی نتیجہ خیز نظر آنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساؤتھمپٹن (آئی این پی)سابق انگلش کپتان مائیکل وان کو ساتھمپٹن ٹیسٹ نتیجہ خیز نظر آنے لگا جن کا کہنا تھا کہ وکٹ میں ابھی بہت کچھ باقی ہے اور انہیں کسی رات اس بات کا علم ہوتا کہ صبح انہیں پاکستانی پیسر محمد عباس کا سامنا کرنا ہے تو ان کی نیند ہی اڑ جاتی جو کافی خطرناک باولر ہیں۔45 سالہ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ کلاسک انگلش وکٹ پر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھی مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں لیکن محمد عباس اپنی عمدہ سوئنگ اور موثر لائن اور لینتھ کی بدولت اس پر کوئی نیا کارنامہ رقم کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، تیسرے روز کا کھیل بارش کے سبب تاحال شروع نہیں ہوسکا۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا اور تاحال میچ شروع نہیں ہوسکا