برطانوی کرکٹ لیگ،سوائن سی سی ٹیم نے 30 اوورز میں 456 رنز بناڈالے

برطانوی کرکٹ لیگ،سوائن سی سی ٹیم نے 30 اوورز میں 456 رنز بناڈالے

  

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں جاری ہڈرس فیلڈ کرکٹ لیگ کے دوران ہوئے لینڈسوائن سی سی کی ٹیم نے محض 30 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 456 رنز سکور کرنے کے بعد مقابلے میں 378 رنز سے کامیابی حاصل کرلی-ہوئے لینڈسوائن سی سی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنرکرس ہالی ڈے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 113 گیندوں پر 21 چوکوں اور 34 چھکوں کی مدد سے 316 رنز کی دھواں دھاراننگز کھیلی، ایس پی سنگھ نے 46 گیندوں پر 62 رنز سکور کیے جب کہ ایرون للی 14 رنز بنا سکے،نیتھن ریمنگٹن 12 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے- ہدف کے تعاقب میں ڈینبی سی سی یارکس کی ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 78 رنز بناکر پوویلین لوٹ گئی۔

 اور یوں لینڈسوائن سی سی کی ٹیم نے 378 رنز سے کامیابی حاصل کرلی-

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -