قومی کھیل ہاکی کی سرگرمیوں کیلئے پلاننگ شروع

  قومی کھیل ہاکی کی سرگرمیوں کیلئے پلاننگ شروع

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں ہاکی کے کھیل کی سر گرمیاں شروع کرنے کے لئے پلاننگ کا آغاز کردیا ہے جلد ہی ملک میں سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی ان خیالات کاا ظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ملک میں زیادہ سے زیادہ ہاکی کے ایونٹس کا انعقاد کریں تاکہ اس طرح کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو بھی منظر عام پر آنے کابھرپور موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء نے کھیلوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا مگر اب ہم بہترین پلاننگ کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلہ میں نمائشی ہاکی میچز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ اس کے بعد مزید ایونٹس کا انعقاد بھی ہم پلان کررہے ہیں آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم امید ہے کہ مستقبل میں اپنے شیڈول کے مطابق میچز میں حصہ لے گی اور اس حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی اس لئے کھیل میں واپس آنے کے بعد ان کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش ہے کہ مستقبل میں ہاکی کی ٹیم ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہوں اور اپنی فتوحات کا سلسلہ شروع کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -