بابراعظم جیسے ورلڈ کلاس بلے باز کو آوٹ کرکے خوشی ہوئی، براڈ
ساوتھمپٹن (آئی این پی)انگلش فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس بیٹسمین قرار دیتے ہوئے انھیں دوسرے ٹیسٹ میں آوٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سٹورٹ براڈ نے کہا کہ بابراعظم حقیقت میں ایک ورلڈ کلاس پلیئر اور آپ ان کے شاٹس خود دیکھ سکتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بڑی وکٹ ہیں، میں انھیں آوٹ کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم چند مواقع ضائع نہیں کرتے تو پاکستان ٹیم کو بہت جلد پویلین بھیج سکتے تھے۔واضح رہے کہ ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بابر اعظم وکٹ پر ڈھائی گھنٹے گزارنے کے بعد 47 رنز پررخصت ہوگئے تھے انگلش باؤلر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بابر اعظم کی وکٹ لینے کے لئے وہ خاص پلاننگ کے تحت باؤلنگ کرواتے ہیں۔
اور ان کی وکٹ لیکر ہمیشہ ہی میں بہت زیادہ خوشی محسوس کرتا ہوں۔