ٹینس سٹار اعصام الحق یوایس اوپن میں شرکت کریں گے 

    ٹینس سٹار اعصام الحق یوایس اوپن میں شرکت کریں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق یو ایس اوپن میں شرکت کریں گے، وہ  کل ایونٹ میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔اعصام الحق مینز ڈبلز میں برطانیہ کے ڈومینک اینگلوٹ کے پارٹنر ہوں گے۔ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ بعد پہلے ٹینس کورٹس میں واپسی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ خیال رہے کہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ 31 اگست سے شروع ہو رہا ہے پاکستان کے نامور ٹینس سٹار نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس میگاایونٹ میں بہترین پرفارمنس دیں اور اس کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں اعصام نے کہا کہ شکر ہے کہ کورونا وباء کا خاتمہ ہورہا ہے او ر کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہوگئیں ہیں ہمیشہ میں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں عمدہ کھیل سے بلند کرنے کی کوشش کی ہے اور اس ایونٹ میں بھی بہترین پرفارمنس میری ترجیح ہے۔