کورونا وائرس سے سابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان جا ں بحق

کورونا وائرس سے سابق بھارتی کرکٹر چیتن چوہان جا ں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز)کورونا وائرس نے بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان کی جان لے لی  بھارت کے سابق کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق انڈین کرکٹر چیتن چوہان کی طبیعت گزشتہ دنوں اچانک بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں لکھنو کے سنجے گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق کرکٹر گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے تھے۔وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کے گردے میں انفیکشن بڑھ گیا تھا، انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے بھارتی کرکٹرز نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔