لاپتہ ہونے والی6سالہ بچی کی تشدد شدہ بوری بند لاش برآمد
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ہوا کی ایک اور بیٹی کی عصمت تار تار نوشہرہ کے علاقہ حمزہ رشکہ سے لاپتہ ہونے والی6سالہ بچی کا تشدد شدہ بوری بند لاش برآمد واقعات کے مطابق گذشتہ شام نوشہرہ کے علاقہ حمزہ رشکہ سے 6سالہ بچی سیما ولد عمران ساکن باجوڑ حال حمزہ رشکہ لاپتہ ہو گئی تھی جس کی گمشدگی کی رپورٹ کرائی گئی لیکن بدقسمتی سے گذشتہ شام ان کی تشدد شدہ بوری بند لاش مل گئی ہے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ پولیس کے مطابق کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان اور ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین موقع پر پہنچ گئے اور باریک بینی سے تفتیش کرنے ملزم/ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کے کی ہدایات جاری گئی جبکہ اس موقع پر JITبھی تشکیل دے دی گئی ڈی آئی جی شیر اکبر خان کا کہنا تھا کہ انشااللہ ملزم /ملزمان جلد از جلد گرفتار کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں جائیں گے۔