تیمرگرہ، متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  تیمرگرہ، متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تیمرگرہ (ڈسٹر کٹ رپورٹر)متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل بلامبٹ اور تیمرگرہ کے زیر اہتمام شہید چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے،احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی تحصیل بلامبٹ کے امیر و سابق تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ،جے ائی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر یعقوب الرحمن،جے ائی یوتھ تحصیل بلامبٹ کے امیر معراج الحق اور شفیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے بزدلانہ فیصلہ کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انھوں نے کہاکہ مسلمان حکمرانوں کی بے حسی اور نا اتفاقی کی بدولت مسلمانوں پر مظالم اور جابر کا بازار گرم ہے،مقررین نے اسرائیل کی فلسطین اور بیت المقدس قبلہ اؤل پر غصبانہ قبضہ اور امریکہ اور متحدہ عرب امارات کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا،جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی متحدہ امارات کا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے اور اسکے خلاف جماعت اسلامی کے کارکن سیسہ پلائی دیوار بنے گے۔انھوں نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور بیت المقدس قبلہ اؤل پر غصبانہ قبضہ کا حصہ نہ بنے۔

مزید :

علاقائی -