100اور1500روپے انعامی بانڈز کی قرعہ انداز آج ہو گی

100اور1500روپے انعامی بانڈز کی قرعہ انداز آج ہو گی

  

لاہور(این این آئی)100اور 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج پیر کو ہو گی۔100روپے مالیت کے بانڈ زکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں ایک ہزار روپے مالیت کے 1199انعامات ہیں۔ 1500روپے مالیت کے بانڈ ز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے ہے۔

یک، دوسر ے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

کاشتکار کپاس کی فصل پر دوپہر کو سپرے نہ کریں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملد رآمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کیلئے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے گریز کریں اور ہوا کے مخالف رخ پر سپرے کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ کیڑوں کے خلاف مخصوص زہر سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جائے اور سپرے سے پہلے مشین کی نوزلیں اچھی طرح چیک کر لی جائیں تاکہ پوری فصل پر یکساں سپرے ہو سکے۔ا نہوں نے کہا کہ ٹریکٹر سے سپرے کرتے وقت بوم کی اونچائی اتنی رکھی جائے کہ سپرے کی پھوار پودوں پر گرنے سے پہلے آپس میں مل جائے۔ انہوں نے سپرے کیلئے ہالو کون نوزل استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

مزید :

کامرس -