کاشتکار کپاس کی فصل پر دوپہر کو سپرے نہ کریں،محکمہ زراعت

  کاشتکار کپاس کی فصل پر دوپہر کو سپرے نہ کریں،محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملد رآمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کیلئے نقصان دہ کیڑوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے دوپہر کے وقت سپرے سے گریز کریں اور ہوا کے مخالف رخ پر سپرے کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ کیڑوں کے خلاف مخصوص زہر سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیا جائے اور سپرے سے پہلے مشین کی نوزلیں اچھی طرح چیک کر لی جائیں تاکہ پوری فصل پر یکساں سپرے ہو سکے۔ا نہوں نے کہا کہ ٹریکٹر سے سپرے کرتے وقت بوم کی اونچائی اتنی رکھی جائے کہ سپرے کی پھوار پودوں پر گرنے سے پہلے آپس میں مل جائے۔ انہوں نے سپرے کیلئے ہالو کون نوزل استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

مزید :

کامرس -