ٹیکسٹائل میڈ اپس کی برآمد میں 60 فیصد اضافہ،شماریات

ٹیکسٹائل میڈ اپس کی برآمد میں 60 فیصد اضافہ،شماریات

  

اسلام آباد (یواین پی) مئی 2020 کے دوران ٹیکسٹائل میڈ اپس کی برآمد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 5.5 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2020 کے دوران ٹیکسٹائل میڈ اپس کی برآمدات کا حجم 3.5 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں مئی 2020 کے دوران ٹیکسٹائل میڈاپس کی قومی برآمدات میں دو ارب روپے یعنی60 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -