ماہ جون، یوریا کھادکی فروخت 1.2ملین ٹن تک پہنچ گئی 

    ماہ جون، یوریا کھادکی فروخت 1.2ملین ٹن تک پہنچ گئی 

  

 اسلام آباد (یواین پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے، یوریا کھاد کی فروخت 1.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔  مئی 2020ء  کے مقابلہ میں جون 2020ء  کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 390 فیصد سے بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران یوریا کھاد کی فروخت گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9 فیصد کم رہنے کی توقع ہے۔ جنوری تا جون 2020ء  کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 2.6 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوری تا جون 2019ء کے دوران فروخت کا حجم 2.8 ملین ٹن رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جون کے حتمی اعداد و شمار کے بعد کھادوں کی فروخت کے حقیقی نتائج مرتب کئے جائیں گیمئی 2020ء  کے مقابلہ میں جون 2020ء  کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 390 فیصد سے بڑھ گئی اس طرح سے گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال فروخت میں اضافہ ہوا۔

مزید :

کامرس -