فرانس کی مجموعی قومی پیداوارمیں 5.8 فیصد کمی

    فرانس کی مجموعی قومی پیداوارمیں 5.8 فیصد کمی

  

پیرس (یواین پی) فرانس نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)میں 5.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث جنوری سے مارچ کے عرصے میں اس کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں 5.8 فیصد کمی ہوئی جو کہ 1949 ء کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ کمی ہے۔اس سے قبل جی ڈی پی کی شرح نمو میں 2009 ء میں 1.6 فیصد اور 1968 ء میں 5.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

مزید :

کامرس -