کاشتکار وں کو شکر قندی کی فصل کی برداشت جلد شروع کرنے کی ہدایت

کاشتکار وں کو شکر قندی کی فصل کی برداشت جلد شروع کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد  (اے پی پی):زرعی ماہرین نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکر قندی کی اگیتی فصل کی برداشت کی طرف بھر پور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی برداشت اگست میں شروع ہوجاتی ہے جبکہ عام فصل نومبر، دسمبر میں کاشت کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیلوں کو کاٹ کر شکر قندی کو کسی وغیرہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت سے پندرہ سے بیس دن کے بعد تک شکرقندی کو 29-27درجہ سینٹی گریڈ پر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر شکر قندی کو گودام میں محفوظ کرنا ہو تو وہاں پر نمی 70فیصد ہونی چاہیے اور شکر قندی کو محفوظ کرنے کے دو تین ماہ بعد اس کی مٹھاس میں اضافہ ہو جا تا ہے کیونکہ اس میں نشاشتہ ہوتا ہے جو شکر میں تبدیل ہوجا تا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ شکر قندی پاکستان کی ایک بہت اہم فصل ہے اور اس کی اچھی پیداوار کے لئے بہت زیادہ احتیاط ضروری ہے تاکہ اس کی پیدوار میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے ۔

مزید :

کامرس -