پاکستان معاشی بحالی کیلئے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: چینی مبصر

پاکستان معاشی بحالی کیلئے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: چینی مبصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد (آئی این پی) چینی مبصرپروفیسر چینگ ژیزونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کوڈ  19وبائی مرض اور ٹڈیوں کے پھیلنے کے بعدمعاشی بحالی کیلئے کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان کی معیشت ستمبر کے آخر تک مکمل بحالی کی راہ پر گامزن ہوگی، پاکستان نے کوڈ 19 پر نمایاں طور پر قابو پالیا ہے، جس نے معاشی بحالی کے حالات پیدا کردیئے ہیں،یہ وزیر اعظم عمران خان کی  "سمارٹ لاک ڈاون"   حکمت عملی اور متعلق ایس او پیز کا نتیجہ ہے۔ چائنہ  اکنامک نیٹ کے مطابق اب ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور عوام حکمت اور ہمت کیساتھ، بالآخر قدرتی آفات پر قابو پا رہے ہیں۔ خصوصی مبصر پروفیسر چینگ ژیزونگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ معاشی بحالی کیلئے امیدوں کی چمک ابھر ر ہی ہے۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے مستحکم نقطہ نظر کیساتھB3 پر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ پروفیسر چینگ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی معیشت کا بدترین دور گزر چکا ہے اور اچھے دن آنے والے ہیں۔ پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کرنٹ کھاتوں کا خسارہ 20 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 بلین ڈالر ہوگیا ہے۔
چینی مبصر
 

مزید :

صفحہ آخر -