پی آئی اے پر عالمی پابندیاں برقرار، متبادل ذرائع سے پیرس کیلئے پروازیں بحال 

پی آئی اے پر عالمی پابندیاں برقرار، متبادل ذرائع سے پیرس کیلئے پروازیں بحال 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائیر لائن کی پیرس کے لئے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ یوم آزادی تقریبات کی مناسبت سے پروازوں کی بحالی برطانیہ اور یورپ سے شروع ہو گئی۔قومی ائیر لائن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے 260 مسافر لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ یہ پرواز پیرس کے مقامی وقت کے مطابق دو بجے روانہ ہوئی۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یورپ کے لئے پی آئی اے فضائی آپریشن کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزارت ہوا بازی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے پروازوں کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات بہت جلد دور کر دیئے جائیں گے۔ اس پرواز میں 18 مسافروں نے ایگزیکیٹو اکانومی جبکہ 242 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے معزز مسافروں کو پاکستان کے براہ راست سفر کے لئے متبادل ذرائع سے اقدامات کر رہی ہے۔ پرواز کے ذریعے 2.4 ٹن کارگو بھی پاکستان روانہ کیا گیا ہے۔ پیرس ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے کنٹری مینیجر اور اسٹیشن مینجر نے مسافروں کو رخصت کیا۔

پابندی برقرار

مزید :

صفحہ آخر -