سیاحت کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں شہباز شریف نے منگوائی تھیں،عمران گورایہ

 سیاحت کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں شہباز شریف نے منگوائی تھیں،عمران گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکے ترجمان عمران علی گورایہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نوازشریف دورمیں شروع کئے گئے منصوبوں پر مسلسل شب خون مارہی ہے جوشرمناک اورقابل مذمت عمل ہے۔ عمران علی گورایہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حال ہی میں اسلام آباد،راولپنڈی کے درمیان سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکربس سروس شروع کرنیکا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ میاں شہبازشریف کی وزارت اعلیٰ میں طے پایا تھا۔میاں حمزہ شہباز کی ہدایت پر 2017 میں پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے 5 بسیں سیاحت کے فروغ کی غرض سے خریدی گئی تھیں جو سیاحوں کیلئے وقف تھیں۔ پی ٹی حکومت نے ایک بارپھر  ڈبل ڈیکربس سروس شروع کرنے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی ہے۔یہ ڈبل ڈیکربسیں لاہورکی سڑکوں رواں دواں رہ چکی ہیں۔ 
ڈبل ڈیکر

مزید :

صفحہ آخر -