گھریلو جھگڑے پر باپ نے چھ ماہ کے بیٹے کو دیوار کیساتھ پٹخ کر مار ڈالا

گھریلو جھگڑے پر باپ نے چھ ماہ کے بیٹے کو دیوار کیساتھ پٹخ کر مار ڈالا

  

  لاہور (کرائم رپورٹر)سفاک باپ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے چھ ماہ کے لخت جگر کو دیوار کے ساتھ پٹخ کرمارڈالا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے چوکی نادرآباد کے رہائشی نوید کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز میاں بیوی میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نوید نے طیش میں آکر اپنے چھ ماہ کے لخت جگر فیضان کو دیوار کے ساتھ پٹخ دیا اسے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر ڈاکٹروں اسکی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -