نیوزی لینڈ ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھا، رنگارنگ تقریب، پرچم کشائی 

  نیوزی لینڈ ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھا، رنگارنگ تقریب، پرچم ...

  

 کرائسٹ چرچ (این این آئی)پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری (کرائسٹ چرچ)نیوزی لینڈ کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں نیوزی لینڈ کی حکومت کی سینئر وزیر میگن ووڈ، مسجد النور کے مرکزی امام جمال فودا سمیت بڑی تعداد میں کرائسٹ چرچ میں رہنے و الی پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔تقریب میں پرچم کشائی اور قومی ترانہ بجایاگیا۔ تقریب میں کرائسٹ چرچ میں رہنے والے بچوں نے یوم آزای کے سلسلے میں کلچرل شو”میں پاکستان ہوں“، ہمارا پاکستان اور ٹیبلو پیش کئے، اس موقع پر ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کے صدر عمران چوہدری نے کہاکہ بر صغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کیا،ہم سب کو اس کی مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کر دارادا کر نا چاہیے۔ پاکستانی کمیونٹی کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔اس موقع پر سینئر وزیر میگن ووڈ نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کی طرف سے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کے نام مبارکباد کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں رہنے والے پاکستانی ہر شعبے میں نیوزی لینڈ کی ترقی میں اہم کر دار ادا کررہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

پرچم کشائی 

مزید :

صفحہ آخر -