بغیر سفری دستاویزات ایران جانیوالے 200 پاکستانی گرفتار 

    بغیر سفری دستاویزات ایران جانیوالے 200 پاکستانی گرفتار 

  

 تفتان (آ ن لائن)ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 200 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے انچارج میرالہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 200 پاکستانی باشندوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر راہداری گیٹ کے انچارج میرالہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا گیا راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ نے گرفتار پاکستانیوں کو ماسک دئیے اور انہیں محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ بھی کی گئی۔ اس کے علاہ ایک ایرانی ڈرائیور جس کودل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہوگیا تھا اس کی لاش بھی راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے ایرانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔ 

پاکستانی گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -