سابق صدر ضیاء الحق کی 32ویں برسی آج منائی جائے گی 

  سابق صدر ضیاء الحق کی 32ویں برسی آج منائی جائے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جہانیاں (آن لائن) پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق کی32ویں برسی17اگست پیر کو منائی جائے گی وہ  پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے۔پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔وہ5 جولائی7 197ء میں ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔صدر ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال  میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم  سمیت اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔ 
 ضیاء الحق

مزید :

صفحہ آخر -