کل جماعتی حریت کانفرنس  کا نہتے کشمیریوں کی شہادت پر  بدھ کوہڑتال کا اعلان

     کل جماعتی حریت کانفرنس  کا نہتے کشمیریوں کی شہادت پر  بدھ کوہڑتال کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے گزشتہ ماہ کی 18تاریخ کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیان میں ایک جعلی مقابلے میں راجوری کے تین بے گناہ مزدوروں کے قتل کے خلاف بدھ کے روز مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں واقعے کی کسی بین الاقوامی ادارے کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کشمیر کے عوام کے ساتھ مل کر سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی۔ ترجمان نے اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے لیے اپنی ٹیمیں خطے میں بھیجیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے سے کشمیریوں نے بھارت اور عالمی برادری کو ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیا کہ علاقے کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی جموں و کشمیر کے عوام کے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ 
حریت کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -