فیس بک کا انتہا پسند ہند و ؤ ں کے پیغامات ہٹانے سے انکار، امریکی اخبار
واشنگٹن (آن لائن) فیس بک نے بھارتی سیاستدانوں اور انتہاپسند ہندو ؤں کے مسلمانوں کے خلاف نفرت بھرے پیغامات سوشل میڈیا ویب سائٹس سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی اخبار کا فیس بک ملازمین کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں فیس بک کی پبلک پالیسی کی اعلیٰ عہدیدار انکھی داس نے حکمراں جماعت بی جے پی کے سیاستدان ٹی راجا سنگھ اور دیگر ہندو رہنما ؤں کے مسلمان مخالف اشتعال انگیز پیغامات کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے بھارت میں کمپنی کا بزنس متاثر ہوگا۔امریکی اخبار کی رپورٹ پر ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ ان افراد کے اکا ؤنٹ بند کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات کے دوران فیس بک نے ان افراد کے متعدد نفرت انگیز پیغامات کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے تاہم بھارتی سیاستدان اور دیگر افراد کے اکا ؤنٹس اب تک سوشل میڈیا ویب سائٹس پر موجود ہیں۔
فیس بک