امریکی صدر نے ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

امریکی صدر نے ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا

  

 نیویارک (این این آئی)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی زیرملکیت ایپ ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو فروخت کرنے کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں قومی سلامتی کے تحفظات کو جواز بناتے ہوئے بائیٹ ڈانس کو ہدایت کی گئی کہ وہ امریکا میں اپنے کاروبار کو اگلے 90 دن میں کسی امریکی کمپنی کو فروخت کردے۔حکم نامے میں بائیٹ ڈانس کی جانب سے 2017 میں میوزیکلی کی خریداری کے عمل کو واپس کرنے کا بھی کہا گیا جس کو ٹک ٹاک کی شکل دی گئی تھی۔امریکا کے ٹریژری سیکرٹری اسٹیون منچن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس حکم نامے میں بائیٹ ڈانس کو ہایت کی گئی ہے کہ وہ امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کی معاونت کرنے والی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اثاثوں یا جادئیدادوں کے حقوق کو واپس کرے، جبکہ ٹک ٹاک یا میوزیکلی کے امریکی صارفین کے جمع کیے جانے والے ڈیٹا سے بھی دستبردار ہو۔

 ٹک ٹاک

مزید :

صفحہ آخر -