وزیر خارجہ کے بیانات سے بھارت سے تعلقات خراب ہیں،نیئر بخاری

     وزیر خارجہ کے بیانات سے بھارت سے تعلقات خراب ہیں،نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے کشمیر پر پارلیمانی خارجہ کمیٹیوں کے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیانات کی وجہ سے برادر اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات سردمہری کا شکار ہیں۔ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ جس وزیراعظم سے مسئلہ کشمیر پر سرکاری بابو طاقتور ہوں اسے وزیراعظم رہنے کا حق نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم اور دفتر خارجہ کا الگ الگ بیانیہ حکومتی ناکامی اور نالائقی کا ثبوت ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نریندر مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی مخالفت اور مذمت پر قائم ہے پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکمرانوں سے مسئلہ کشمیر پر مظبوط موقف اپنانے کا مطالبہ کرتی آرہی ہے۔ وزرا کے بیانات مسئلہ کشمیر پر قومی اتحاد کو سبوتاڑ کرنے کے مترادف ہیں۔
نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -