پولیو مہم کامیاب بنا کر صحت مند مستقبل یقینی بنایا جا سکتا،وزیراعلیٰ بلوچستان 

   پولیو مہم کامیاب بنا کر صحت مند مستقبل یقینی بنایا جا سکتا،وزیراعلیٰ ...

  

کوئٹہ(این این آئی)انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے آغاز پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنا کر صوبے کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے تاہم پولیو مہم کی کامیابی والدین اور سول سوسائیٹی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گز شتہ  چند ماہ کے دوران پولیو کیسسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو اپنی خامیوں اور کمزوریوں کا جائیزہ لیکر انہیں دور کرنا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران علماء کرام معاشرے کے با اثر حلقوں سیاسی و قبائلی عمائدین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں اور پولیو ٹیموں کی تمام علاقوں اور ہر بچے تک رساء یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے پختہ قومی عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے پولیو  کے تدارک کے لئے یو نیسف عالمی ادارہ صحت اور ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کو شکست دیکر ہی ہم اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل دے سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ والدین اس بات کو سمجھیں کہ پولیو کے دو قطرے انکے بچوں کے لئے کتنے اہم ہیں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کریں اور ڈپٹی کمشنرز پولیو مہم کی نگرانی کریں اور پولیو مہم کے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان 

مزید :

صفحہ آخر -