عظیم بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات کا آغاز

عظیم بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس کی 15روزہ تقریبات کا آغاز

  

  پاکپتن(آئی این پی) عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 778ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا، سجادہ نشین نے عرس کی 15 روزہ تقریبات کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں گنج شکر کا عرس زائرین بڑے عقیدت واحترام سے منارہے ہیں۔ رواں سال کرونا وبا کے پیش نظرعرس کی تقریبات کو محدود رکھا گیا ہے۔ دوسرے شہروں سے زائرین کو عرس کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، محدود رسومات کے تحت بہشتی دروازہ بھی 2دن علامتی طور پر کھولا جائے گا۔ حضرت با با فرید گنج شکررحم اللہ علیہ کے پندرہ روزہ عرس میں غسل، چادر پوشی اور دعا کی تقاریب سے آغاز ہو ا۔ عرس کے موقع پرمقامی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

با فرید گنج شکر

مزید :

صفحہ آخر -