سندھ حکومت کا صوبے میں 7جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا صوبے میں 7جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے صوبے میں 7جدید بائیو سیفٹی لیبارٹریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاؤیونیورسٹی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ صوبے میں عالمی معیار کی 7 بائیو سیفٹی لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ۔تمام لیب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائن کے تحت قائم کی جائیں گی۔سندھ حکومت نے جدید لیبارٹریز بنانے سے پہلے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کیلئے ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں محکمہ صحت، سول اسپتال اور جامعہ کراچی سے بھی رکن منتخب کیے گئے ہیں۔ 

بائیو سیفٹی لیبارٹریز 

مزید :

صفحہ آخر -