کراچی، لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ساحل پرتفریحی اور کاروباری رونقیں بحال 

کراچی، لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ساحل پرتفریحی اور کاروباری رونقیں بحال 

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کورونا کی وجہ سے مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد سمندر کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ساحل کے کنارے کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیااور خوب کمائی کی۔اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداداپنے اہلخانہ کے ہمراہسمند کے کنارے پکنک منانے پہنچ گئی۔بچے اور خواتین اونٹ اور گھوڑے کی سواری سے لطف اندوز ہوئے،کھانے پینے کے سٹالوں پر بھی رش لگا رہا۔کراچی میں کورونا کیسز کی رپورٹس میں کمی آئی تو سندھ حکومت نے پانچ ماہ بعد لاک ڈاون سے پابندی اٹھا لی۔ شہری گھروں سے نکل کر تفریح گاہوں کا رخ کرنے لگے اور خوب مزے کرتے رہے۔ کلفٹن کے ساحل پرگرمی کے ستائے شہری ڈبکیاں لگاتے رہے۔۔خواتین ٹھنڈی ریت پر لطف اندوز ہوتی رہیں۔ شہریوں نے لاک ڈاؤن ختم ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔

رونقیں بحال

مزید :

صفحہ آخر -