عمران خان کی طرح انکے چیمپئن اسد عمر اور شاہ محمود بھی ناکام ہو گئے؛ مولابخش چانڈیو

عمران خان کی طرح انکے چیمپئن اسد عمر اور شاہ محمود بھی ناکام ہو گئے؛ مولابخش ...

  

 اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزارت خارجہ کی ناکامی عمران خان حکومت کی ناکامی ہے، عمران خان اپنی ناکامیوں کا اعتراف کریں اور گھر جائیں،حکومت وزارت خارجہ کے افسروں پر ناکامیوں کا الزام عائد نہیں کر سکتی، وزیر خارجہ ہر معاملے میں خود کو چیمپین سمجھتے ہیں وہ اب اپنی ہی ساتھی وزیر کا جواب دیں، حکومت پہلے اپنی ناکامیوں کا الزام گزشتہ حکومتوں پر ڈالتی تھی اب محکموں پر ڈال رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اسد عمر بھی عمران خان کے چئمپین تھے اور وہ ناکام ہو گئے،عمران خان کے دوسرے چئمپین شاہ محمود قریشی کی ناکامی کا اعتراف خود وفاقی وزرا کر رہے ہیں،کشمیر جیسے حساس معاملے پر ناکامی کے بعد بھی کیا وزیر خارجہ کو عہدے پر رہنا چاہئے؟۔خود کو ہر فن مولا سمجھنے والے وزیرخارجہ کو جو ذمہ داری ملی انہوں وہ ہی ادا نہ کی، چینی، آٹے پٹرولیم یا بجلی ہو حکومت نے ہر بحران محکموں پر ڈال دیا ہے،اگر افسروں نے ہی ملک چلانا ہے تو پھر وزرا اور حکومت کیا کرنے بیٹھی ہے۔عمران خان اعتراف کریں کہ نہ ان کی تیاری تھی نہ ان میں بحرانوں کو نمٹنے کی صلاحیت ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -