دیار غیر میں مقیم ہر شخص پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتاہے،شہزاد برلاس 

   دیار غیر میں مقیم ہر شخص پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتاہے،شہزاد ...

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) جنوبی افریقہ میں بھی ہر سال کی طرح 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کا بھرپور ملی جوش دیکھنے کو ملا اس دفعہ کروناء وبا کیوجہ حکومتی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شہزاد احمد برلاس نے اپنے گھر واقع خروبلرسڈال میں یوم آزادی کی تقریب کو علاقائی کاروباری حضرات کے ہمراہ بھرپور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن شہزاد احمد برلاس نے حکام سے قانونی اجازت حاصل کرنے کے بعد خروبلرسڈال جنوبی افریقہ میں اپنے گھر میں تمام پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کر کے یوم آزادی کی تقریب منعقد کی جس میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے نوجوان پاکستانی ملی نغمے گنگناتے رہے مزید برآں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں شہزاد احمد برلاس مرکزی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن نے بتایاکہ کروناء وبا کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کا یوم آزادی کے حوالے سے جذبات قابل تعریف تھے اور ہر شخص اپنے وطن کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتاہے۔ شہزاد احمد برلاس نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی وطن سے دور رہ کر ہر دم اپنے وطن کی محبت میں گرفتار رہتے ہیں ہم پاکستانی چاہتے ہیں کہ ہمارے پیارے پاک وطن پاکستان سے کرپشن کی لعنت ختم ہو کاروبار کیلئے ماحول میسر کیا جائے تو بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے اس موقع پر دوسرے احباب نے بھی گفتگو کی اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے حوالے سے گفتگو کی تقریب میں چوہدری ساجد صدیق، شہریار خان، راجہ محمد معروف، چوہدری صہیب ڈوگر، چوہدری مدبر حسین، حاجی محمد اصغر، چوہدری کلیم اللہ، اور بزنس کمیونٹی معززین علاقہ بھی موجود تھے فضاء پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

شہزاد برلاس 

مزید :

صفحہ آخر -