مافیا نے تفتان سرحد کی بندش کو جواز بنا کر ایل پی جی کی قیمت 5روپے فی کلو بڑھا دی 

مافیا نے تفتان سرحد کی بندش کو جواز بنا کر ایل پی جی کی قیمت 5روپے فی کلو بڑھا ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل پی جی مافیا نے تفتان سرحد کی بندش کو جواز بنا کر 5 روپے فی کلو قیمت بڑھا دی۔گیس کا گھریلو سلنڈر 60 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 230 روپے بڑھ گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر چند روز اور بند رہا تو قیمتیں مزید بڑھیں گی۔مہنگائی مافیا پھر متحرک، گرم موسم میں بھی ایل پی جی 5 روپے مہنگی کر دی گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 105روپے مقرر ہو گئی۔ گھریلو استعمال کا گیس سلنڈر 60 روپے مہنگا جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق تفتان بارڈر کی بندش سے ایل پی جی کی سپلائی کم ہوئی جس سے قیمت بڑھ رہی ہے۔سپلائی میں 1200 میٹرک ٹن کی کمی ہوئی ہے اور یہ صورتحال برقرار رہی تو قیمت مزید بھی بڑھ سکتی ہے۔

ایل پی جی مافیا

مزید :

صفحہ اول -