توشہ خانہ ریفرنس، زرداری آج احتساب عدالت پیش ہونگے، سخت سکیورٹی انتظامات، کسی کو داخلے اجازت نہیں ہو گی 

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری آج احتساب عدالت پیش ہونگے، سخت سکیورٹی انتظامات، ...

  

   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے  طلب کررکھا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی پی صدر کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، سینئررہنما اور پیپلز لائرز فورم کے وکلاء اظہار یکجہتی کے لیے نیب کورٹ پہنچیں گے۔ جبکہ احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات کرلئے ہیں اور 1000 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے ملازمین اور کام کی غرض سے آنے والے شہری اپنے ضروری کاغذات ہمراہ رکھیں۔متعلقہ افراد کے علاوہ کسی شخص کو داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔احتساب عدالت کو چاروں اطرف سے بلاک اور باڑ لگا کر بند کر دیا جائے گا۔شہریوں کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے۔ دوسری جانب  توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست پرسماعت (آج)پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ تشکیل دیا گیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ نوازشرزیف نے درخواست میں کہاکہ احتساب عدالت کی کارروائی،اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔نواز شریف کے مطابق نیب بلاجواز نواز شریف اور اہلخانہ کو ٹارگٹ کررہا ہے۔ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے۔ بیرون ملک علاج جاری، نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے۔

زرداری پیشی 

مزید :

صفحہ اول -