عرب اتحادی افواج نے سعودیہ پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا 

      عرب اتحادی افواج نے سعودیہ پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا 

  

 ریاض(این این آئی) عرب اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام بنانے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی میڈیاکے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بیان جاری کیا کہ اتوار کو یمن میں حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہری علاقوں پر بیلیسٹک میزائل داغے تھے جن کی فوری نشاندہی کرکے انہیں تباہ کردیا گیا اور حملہ ناکام ہوگیا۔ حوثی فورسز کی جانب سے رواں برس مئی کے آخر سے کورونا کے باعث ہونے والی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سعودی عرب پر سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوا ہے،جون میں ایسا ہی ایک میزائل حملہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی ہوا تھا۔جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے ایک ڈرون بھی مار گرایا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ سعودی شہر خمیس المشیط کے شہری آبادی اور عمارتوں کی جانب بڑھ رہا تھا۔

حملہ ناکام 

مزید :

صفحہ اول -