حرمین شریفین کے انتظامی عہدوں   پر مزید 10 خواتین کا تقرر

  حرمین شریفین کے انتظامی عہدوں   پر مزید 10 خواتین کا تقرر

  

   جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے نے مزید 10 خواتین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت کسوہ کعبہ کے انتظامی عہدوں پر تعینات کردیا۔عرب اخبار عرب نیوز کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے جنرل پریزیڈنسی افیئر آف ہولی ماسک کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید 10 خواتین کے تقرر کی اجازت دی گئی۔تعینات کی گئی تمام 10 نئی خواتین کو حرمین شریفین کے مختلف شعبوں میں اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔حرمین شریفین میں اعلیٰ عہدے پر خدمات دینے والی کمیلیا الدادی کے مطابق تعینات کی گئی خواتین کو انجینئرنگ، ایڈمنسٹریشن اور سپروائزر کے عہدوں سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ان کے مطابق تعینات کی گئی خواتین دونوں مساجد میں موجود اہم عمارتوں کے اعلیٰ عہدوں پر خدمات سر انجام دیں گی۔تعینات کی گئی خواتین غلاف کعبہ کی تبدیلی، لائبریری اور گیلری سمیت دیگر عمارتوں میں فرائض انجام دیں گی۔

حرمین شریفین

مزید :

صفحہ اول -