واٹس ایپ طرز کی نئی ایپ، پاکستان کا ہیکنگ سے محفوظ رہنے کا منصوبہ تیار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ہیکنگ سے محفوظ رہنے کیلئے واٹس ایپ کی طرز کی نئی ایپ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنانے کیلئے پراجیکٹ منظور کر لیا ہے، اگلے چند ہفتوں میں اس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ حکومتی افسران کے واٹس ایپ اور ٹیلی فون پیغامات ہیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے، اس کے ذریعے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افسران محفوظ کمیونیکیشن کر سکیں گے۔ وزارتِ آئی ٹی کے مطابق سرکاری افسران اور عام پاکستانیوں کیلئے واٹس ایپ ایپلی کیشن بھی کام کرتی رہے گی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے شہریوں کیلئے واٹس ایپ کے استعمال کو محفوظ بنایا جائے گا، قانون کے تحت عام شہریوں کا نام، جنس، شناخت اور دیگر اہم ڈیٹا پاکستان سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔
واٹس ایپ