مسترد شدہ مولانا آج کل شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں، شہباز گل 

مسترد شدہ مولانا آج کل شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں، شہباز گل 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد شدہ مولانا آج کل شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں، بغضِ عمران میں مولانا کچھ بھی کر گزرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا نے ہمیشہ حکومت میں رہنے کیلئے دھاندلی کا ساتھ دیا، طاقت کی حصول کیلئے یہ حضرت ہر اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ آپکو معلوم ہونا چاہیے کہ عوام آپکو مسترد کر چکی ہے، مولانا ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ منافقت کی حد ہے کہ انہیں ماڈل ٹاؤن کی لاشیں نظر نہیں آتی، مریم بی بی کے غنڈہ بریگیڈ کا دفاع کرنے مولانا سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ مولانا اپنی کرپشن کے شراکت داروں کو بچانے کی کوششوں میں ہیں 

شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -