پاکستان کی معیشت بہترکی جانب گامزن ہے،اسد قیصر
صوابی (این این آئی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ بین الاقوامی سطح کی معاشی سطح کی سروے کرنیوالے فرم موڈیز نے رپورٹ جاری کی ہے کہ پاکستان کی معیشت بہترکی جانب گامزن ہے،دنیامیں پاکستان کی ایکسپورٹ الحمداللہ مزیدبہتری کی طرف جارہی ہے جو موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں اوروزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کامظہرہے،ہماراخسارہ کم ہوتاجارہاہے، پاکستان دنیاکاواحدملک ہے جس کے قیادت کی اعلیٰ حکمت عملی کی بدولت کوروناوباء میں دیگرممالک کی طرح زیادہ نقصان نہیں ہوا،کوروناوباء میں پاکستان کی حکمت عملی کی آج دنیامتعارف ہے،اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدروولکن بوزکرنے دنیاکوایک پیغام دیاہے کہ کورونا وائرس کیخلاف لڑناپاکستان سیکھناچاہئے، موجودہ قیادت کی وژن اورعوامی مفادکے پالیسیوں کی بدولت الحمداللہ ہماراملک ومعیشت مستحکم ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پنج پیر،ضلع صوابی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسد قیصر