شہری خبردار، لاہور کے 70فیصد علاقوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف 

  شہری خبردار، لاہور کے 70فیصد علاقوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف 

  

 لاہور(آئی این پی) لاہور کے 70 فیصدعلاقوں میں کوروناوائرس کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے، ویٹرنری یونیوسٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں کے سیوریج سے نمونے لیے، جن میں کورونا کی موجودگی پائی گئی، موجودہ نتائج مائیکرولاک ڈان کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔ویٹرنری یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی ڈاکٹرطاہر یعقوب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر واسا کے108لفٹ اسٹیشن سے سیوریج کے نمونے لیے گئے۔ ان نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے 70فیصد علاقوں میں کورونا وائرس تاحال موجود ہے۔جوہر ٹاون ہمدردسنٹر کے علاقوں سے نمونے لیے گئے۔ اسی طرح کالج روڈ پر ایک نجی یونیورسٹی کے اطراف سے 56گھروں سے نمونے لیے گئے۔جن میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی نے یہ تمام سیمپلنگ اسمارٹ لاک ڈان کے دوران کی۔موجودہ نتائج مائیکرولاک ڈان کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔

کورونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -