بین الافغان مذاکرت کیلئے مشترکہ کوششوں کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے: شاہ محمود قریشی 

    بین الافغان مذاکرت کیلئے مشترکہ کوششوں کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے: شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام فریقوں پر بین الافغان مذاکرات شروع کرانے کیلئے باقی ماندہ امور کا حل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلا تاخیر بین الافغان مذاکرات شروع کرانے کیلئے باقی ماندہ امور کا حل یقینی بنائیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اس تاریخی موقع کی اہمیت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ افغان امن عمل کو اس نہج تک لانے میں ہماری اجتماعی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔ مشترکہ کوششوں کی بدولت افغان امن عمل میں بے مثال کامیابی ملی ہے، بلاتاخیر بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الافغان مذاکرات کے آغاز میں حائل مسائل حل کریں اور بلاتاخیر مذاکرات شروع کرانے کے لیے اقدامات یقینی بنائیں ہمیں اس تاریخی موقعے کی اہمیت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -