مریم نواز سے ساجد میر کی ملاقات، نیب پیشی کے موقع پر پولیس حملے کی مذمت

  مریم نواز سے ساجد میر کی ملاقات، نیب پیشی کے موقع پر پولیس حملے کی مذمت

  

 رائیونڈ (نمائندہ پاکستان) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی،جاتی امراء میں ہونیوالی اس ملاقات میں ان کے ہمراہ ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور، مولانا عبد الرشید حجازی اور کاشف نواز رندھاوا سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ علامہ ساجد میر نے نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس حملے کی بھرپور مذمت کی،اورکہا کہ جمعیت اہلحدیث کے وفد کا مریم نواز شریف ملاقات کا مقصد بھی ان سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے،انکاکہنا تھا اس گھناونے جرم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ غیر جانبدارانہ تحقیق سے اصل کرداروں کو بے نقاب کرنا ضروری، جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے، پاکستان کو فسطائیت میں تبدیل کرنے کے راستے میں جمہوری قافلے میں شامل ہیں اور عمران خان مریم نواز کو تنہا نہ سمجھیں، کل بھی ان کیساتھ تھے، آج بھی ان کیساتھ ہیں اورآئندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔بعدازاں  میڈیا سے گفتگو میں ساجد میر نے کہا مریم نواز کی گاڑی پر سنائپر کی دو گولیوں کے نشانات ہیں۔دوسری جانب مریم نواز کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کی سیاست ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے رہی، عوام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مریم نواز ملاقات

مزید :

صفحہ اول -