صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کرگئے

   صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کرگئے

  

واشنگٹن (بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ 71برس کی عمر میں ہفتے کے روز نیویارک کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ یہ اعلان صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز واشنگٹن میں ایک بیان میں کیا۔ رابرٹ ٹرمپ اپنے وراثتی پیشے رئیل اسٹیٹ سے بطور ڈیویلپر منسلک تھے جو زیادہ تر پس منظر میں رہنا پسند کرتے تھے۔ صدر ٹرمپ نے رابرٹ کی وفات سے ایک روز قبل ہسپتال جاکر ان کی عیادت کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رابرٹ نہ صرف ان کا بھائی تھا بلکہ بہترین دوست بھی تھا۔ رابرٹ ٹرمپ نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں رہتے تھے اور کچھ عرصہ قبل علالت کے باعث نیویارک کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ان کی بیماری کی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ان کا بھائی سخت مشکل میں مبتلا ہے۔ 

انتقال 

مزید :

صفحہ اول -