اسلام آباد ائیرپورٹ کی چھت کی سیلنگ بارش کے باعث گر گئی،ویڈیو وائرل

 اسلام آباد ائیرپورٹ کی چھت کی سیلنگ بارش کے باعث گر گئی،ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی ناقص تعمیرات کا ثبوت ایک بار پھر سامنے آگیا ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث چھت کی سیلنگ فرش پر گر گئی ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی چھت کی سیلنگ گرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا ہے۔
سیلنگ گر گئی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بارش سے ہونے والے نقصان کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈی جی سی اے اے نے جامع رپورٹ کے ساتھ ساتھ تین دن کے اندر مستقل حل کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ڈی جی سی اے اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر  اور ایئرپورٹ منیجر  اس حوالے سے ایک مشترکہ رپورٹ پیش کریں اور آئندہ بھی اس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -