یو اے ای، اسرائیل معاہدہ پر تنقید، ابوظہبی میں ایرانی سفیر کی طلبی
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریر پر سخت رد عمل پر ابوظہبی میں ایرانی ناظم الامور کو طلب کرلیا گیا۔ حسن روحانی نے معاہدے کو خلیجی ریاستوں کے ساتھ غداری قرار دیا تھا۔اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا اور ایرانی صدر کے بیان کی ’سخت الفاظ میں مذمت پر مبنی مراسلہ تھمایا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر کی تقریر ’ناقابل قبول اور اشتعال انگیزی پر مبنی تھی اور اس کے خلیجی خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین مضمرات ہوسکتے ہیں۔یاس حوالے سے ایرانی حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سفیر کی طلبی