سی پیک پورے علاقے کی معاشی  ترقی کی راہ ہموار کرے گا،مراد سعید 

  سی پیک پورے علاقے کی معاشی  ترقی کی راہ ہموار کرے گا،مراد سعید 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہو گا اور سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے 300 کلومیٹر کی ایکنک سے منظوری کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا۔ژوب کچلاک مغربی روٹ پروکیورمنٹ اسٹیج پر ہے اور اس سال کام کا آغاز ہو گا۔ ہوشاب آوران 146 کلومیٹر بھی پروکیورمنٹ اسٹیج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوشاب آوران موٹروے کا نومبر میں آغاز ہو گا جو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا اور آوران مغربی روٹ 168 کلومیٹر پر کام کا آغاز مارچ 2021 میں ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سوات موٹروے کا دوسرا فیز اس سال دسمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ دیر چترال موٹروے کی فیزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹروے کی فیزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -