بظاہر لگتا ہے نیب پیشی پرمریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں،رانا ثنا اللہ

 بظاہر لگتا ہے نیب پیشی پرمریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں،رانا ثنا ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ کرنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔بظاہر لگتا ہے کہ نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں۔ نجی میڈیا چینل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء  اللہ نے کہا کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے۔ اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اْس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ اگرمریم نواز کی گاڑی بْلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید معاشی تباہی، بے روزگاری اوربھوک کا جواب دیں، شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثوں کا جواب دیں، ن لیگ کی فکرنہ کریں۔

پتھراؤ،جواب

مزید :

صفحہ اول -